11

صدر مملکت سے اسحاق ڈار کی ملاقات، اہم سیاسی معاملات پر گفتگو

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں مختلف سیاسی و مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوان صدرکی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ نے ملاقات میں صدر پاکستان کو ملکی معاشی اور مالی صورتحال پر بریفنگ دی۔اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر عارف علوی اور سینیٹر اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک میں اہم سیاسی اور دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔اس کے علاوہ صدر مملکت سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی ملاقات کی جس میں ملکی معاملات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے انہیں نواز شریف کا پیغام پہنچایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں