13

مقبوضہ جموں وکشمیر،بھارتی پولیس کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے

سرینگر(نیوزمارٹ ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپوں کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سری نگر، اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں کم از کم 10 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔سری نگر میں رنگرٹھ، نوشہرہ، حول، زینہ کوٹ، خانیار اور رعناواری علاقوں میں تلاشی لی جارہی ہے۔ بھارتی پولیس کی جانب سے ضلع کولگام میں صحافی خالد گل اور آزادی پسند کارکن باسط ڈار کے گھروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں