12

ایران میں احتجاج جاری، مظاہرین نے آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی

تہران(نیوزمارٹ ڈیسک)ایران میں احتجاجی مظاہرین نے آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی۔عرب نیوز کے مطابق ایران میں حکومت مخالف احتجاج تیسرے مہینے میں داخل ہوگیا ہے گزشتہ روز جاری احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے آیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو آگ لگا دی ہے۔انقلاب ایران کے بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی گھر کو میوزیم بنا دیا گیا تھا۔رواں برس ستمبر میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج شروع ہوا تھا جو دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں 300 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں اور ہزاروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے حکومت نے پانچ افراد کو سزائے موت سنائی ہے۔ حکومت نے کہا تھا کہ اشتعال پھیلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں