9

وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی کی ملاقات

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک):وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا،وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے تجارت ، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے بڑی تعداد میں پاکستانی کارکنوں کی میزبانی کرنے قطر کے کردار کو بھی سراہا۔ پاکستان اور قطر کے فعال دو طرفہ ، سیاسی اور معاشی تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں