35

صدر مملکت اور وزیراعظم سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ علیحدہ الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ صدر مملکت کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی ملک اور پاک فوج کے لیے خدمات کی تعریف کی گئی۔ اس موقع پر تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول اور فوجی افسران تقریب میں شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزرا، سفارتکار، اعلیٰ شخصیات اور صحافی بھی تقریب میں مدعو کیے گئے ہیں۔اس موقع پر نئے آرمی چیف کو سلامی پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں