59

شادی کے دوران دلہا دلہن میں ہاتھا پائی، تقریب اکھاڑا بن گئی

نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک) بھارت میں شادی کے عین موقع پر دلہا دلہن نے ایک دوسرے پر تھپڑ اور گھوسے برسا شروع کردئیے، دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔شادی کے دوران دلہا اور دلہن میں لڑائی نوشہ کی جانب سے دلہن کو زبردستی مٹھائی کھلانے کے باعث شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے تھپڑوں اور گھوسوں میں تبدیل ہوگئی۔شادی کے دوران دلہا دلہن میں تصادم کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک 76 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔جھگڑے کا آغاز دلہا کی جانب جبری طور پر مٹھائی کھلانے سے ہوا، جب دلہن نے پریشان ہوکر دلہا کے منہ پر زور دار تھپڑ دے مارا، بعدازاں دلہا نے غصے میں آکر دلہن کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں