54

منیلا،اپنے ہی خون سے مصوری کرنے والا فلپائنی فنکار

منیلا(نیوزمارٹ ڈیسک) اس وقت سوشل میڈیا پر فلپائن کے ایک مصور کا چرچا ہے جو کسی روغن کی بجائے اپنے خون سے ہی تصاویر بناتے ہیں۔52 سالہ ایلیٹوسِرکا فلپائن میں اپنے اسٹوڈیو میں اپنے ہی لہو سے تصاویر بناتے ہیں اور اسے بہترین میڈیئم قرار دیتے ہیں۔ لیکن ایلیٹو کے کام کی پذیرائی کم اور اس پر تنقید زیادہ ہوئی ہے۔ لیکن انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ایلیٹو سرکا انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ اسکول تک رسائی اور پینٹنگ کا مہنگا سامان بھی ان کی پہنچ سے بہت دور تھا۔ اس زمانے میں انہوں نے ٹماٹر کے رس اور دیگر پھلوں کے جوس کو پینٹنگ میں اسعمال کیا۔ نوجوانی میں انہیں اپنے ہی خون کا خیال آیا جسے وہ اب بھی پینٹنگ کے لیے ایک بہترین روشنائی تصور کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں