اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں نے زرمبادلہ کے ذخائر پر ایک مہم شروع کر رکھی ہے،اسٹیٹ اور کمرشل بینکوں میں زرمبادلہ کے ذخائر عوام کے ہیں ، حکومت کے نہیں ،حکومت زرمبادلہ ذخائر کو استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی،میرے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی،زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق گزشتہ بیان اصولوںپر مبنی تھا،زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میرے بیان کو غلط رنگ دے کر پروپیگنڈا کیا گیا،زرمبادلہ کے ذخائر جلد مزید بہتر بنائیں گے۔
