61

کہا جا رہا ہے‘عمران پر ریڈ لائن لگا دی‘میں لائن مٹا کر دکھاؤنگا،عمران خان

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو وہاں کھڑا کر دیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہوں گی جبکہ لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے کہ عمران خان پر ریڈ لائن لگادی گئی ہے،ریڈ لائن صرف پاکستان کی عوام لگا سکتے ہیں اور کوئی نہیں،عمران خان نے کہا کہ ہماری آزاد خارجہ پالیسی غلاموں کو پسند نہیں آئی، آئی ایم ایف جائیں یا نہ جائیں مہنگائی پھر بھی ہو گی، عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے کوئی حقوق ہیں یا نہیں، ہمارے دور میں ہر چیز بہتر ہو رہی تھی،چوروں کی حکومت کی وجہ سے پاکستان دنیا سے پیچھے رہ گیا، 2023 الیکشن کا سال ہے،،وفاقی حکومت کی پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی جبکہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چاہے فرحان خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی، پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے پرویز الہی کے اہل خانہ کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں اور وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ چاہے فرحان خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی، شہبازشریف اور رانا ثنا کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ ان شا اللہ ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثنا کا مقدر بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں