نئی دہلی(نیوزمارٹ ڈیسک) دو بھارتی شہریوں نے 3 دنوں میں ساتوں براعظم کا دورہ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرعلی ایرانی اور سوجے کمار مترا نے تیز رفتار سے سفر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جو صرف 73 گھنٹے میں ساتوں براعظم (ایشیا، افریقہ، یورپ، شمالی امریکا، جنوبی امریکا، انٹارکیٹا اور وقیانوسیہ) میں سفر کرنے کا ہے۔دونوں بھارتی شہریوں نے 3 دن، 1 گھنٹہ 5 منٹ اور 4 سیکنڈ میں انٹارکیٹا سے آسٹریلیا پہنچے تھے، یہ سفر 4 دسمبر کو شروع ہوا اور 7 دسمبر کو میلبرن میں تمام ہوا۔گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر علی ایرانی پرجوش ٹریولر ہیں جن کا خیال ہے کہ ریکارڈ بنتے ہی توڑنے کےلیے ہیں۔
