لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی آج12 جنوری کو دبئی جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے ، وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے،جبکہ اے سی سی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے معاملات پر اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آئی سی سی حکام سے بھی بات کریں گے۔خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر چکا ہے جس کے بعد ایونٹ نیوٹرل وینیو پر ہونے کا امکان ہے۔
