کراچی (نیوزمارٹ ڈیسک) اداکار زاہد احمد اور کنزی ہاشمی نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے نجی لمحات کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرکے کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں ۔کنزہ ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ۔کیپشن میں لکھا کہ کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں ۔ویڈیو میں کنزی ہاشمی کے ہمراہ زاہد احمد بھی شامل تھے ۔ دونوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر نام نہاد دوستوں کے ساتھ اپنی نجی تصاویر یا ویڈیوز شیئر کرنے کے حوالہ سے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیکنڈ لگتا ہے کیا پتہ جسے آج آپ اپنا سمجھ کر نجی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہوں اس کے لیے آپ کل اجنبی بن جائیں۔ آپ کو کیسے معلوم ہوگا کہ کس نے کب اسکرین ریکارڈنگ آن کی ہو یا دوسرے موبائل کے کیمرہ کا استعمال کیا جارہا ہو ۔
