65

پنجاب میں اعتماد کا ووٹ ٹوپی ڈرامہ‘ گورنر راج زیر غور، رانا ثناءاللہ

بورے والا(نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ٹوپی ڈرامہ کرکے اعتماد کا ووٹ دلوایا گیا ہے اسمبلی کو یرغمال بناکر اعتماد کے ووٹ کا کھلواڑ کیا گیا رات گئے شب خون مارنے کے بعد پنجاب پر دوبارہ مسلط ہونے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ارکان اسمبلی کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں گورنر راج وفاقی حکومت کا اختیار ہے جسکے لئے مشاورت کررہے ہیں عمران خان ملک کو معاشی عدم استحکام کا شکار کرنے کے بعد اقتدار کی ہوس میں اتنے اندھے ہوچکے ہیں کہ اب سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے 22 کروڑ عوام کو سیاسی انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ(ن) کے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا اعتماد کے ووٹ کے غیر آئینی اقدام نے بدترین دھاندلی اور آئین کی پامالی کی شرمناک مثال قائم کی ہے پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ہم اسکے خلاف تمام آئینی و قانونی اقدام اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں