سکردو(نیوزمارٹ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر استور محمد ذوالقرنین خان کی زیر صدارت امن کمیٹی استور اور محکمہ جات کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ پولیس محمد شرین ، اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس ، محکمہ جات کے سربراہان اور اراکین امن کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ امن کمیٹی اور سربراہان محکمہ جات کا مشترکہ اجلاس منعقد کرنے کا بنیادی مقصد ایک تو یہ ہے کہ ضلع کے مسائل کے بارے میں مشاورت کرنا اور دوسرا یہ کہ باہم ہم آہنگی کے ساتھ امور کی انجام دہی ہے تاکہ علاقے کے مسائل کے حوالے سے سرکاری محکمہ جات اور علاقے کے معززین کے درمیان اچھا رابطہ قائم رہے تاکہ مسائل کا حل کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل کے اپنایا جاسکے۔ رکن امن کمیٹی محمد یوسف نے کہا کہ سرکاری محکمہ جات علاقے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ہم ہر قسم کا تعاون دینے کو تیار ہیں۔
