48

بجلی بلز بقایا جات کی ہر صورت وصولی کو یقینی بنایا جائیگا، اسامہ مجید

گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک )گلگت۔ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گلگت شہر میں بجلی کی تر سیل اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شہر میں بجلی کی کمی کو دور کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے اور بجلی بلز بقایا جات کی ہر صورت وصولی کو یقینی بنایا جائیگا۔ اس حوالے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے پانی کم ہو رہا ہے بجلی کی چوری اور غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے بنائی گئی 26ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے جلداز جلد شیئر کریں اور بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں