60

ضلع شگر،کھرمنگ ،چلاس میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا

شگر، کھرمنگ،چلاس( نیوزمارٹ ڈیسک)بلتستان کے ضلع شگر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ۔مہم 16 تا 21 جنوری تک جاری رہے گا۔ ضلع شگر میں 13 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ قائمقام ڈپٹی کمشنر شگر حمزہ مراد اور ایس پی شگر نے پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو کے ساتھ ویٹامن کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ضلع شگر میں 10 یونین کونسل میں پولیو کے قطرے پلانے کے لیے 71 موبائل ٹیمیں بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاو¿ہ شگر نے انٹری پوائنٹس پر بھی پولیس ناکے لگا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد ، ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر استور مبشر حسین ، ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور جہانزیب خان ، اسسٹنٹ کمشنر چلاس صداقت علی صدا ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دیامر ڈاکٹر ریاض رائٹس ، ڈبلیو ایچ او شاکر اللہ بیگ و دیگر موجود تھے ڈائریکٹر ہیلتھ نے پولیو ویکسین مہم ٹیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی تین سو نو ٹیمیں 85 ہزار کے قریب دیامر استور بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گے۔ آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا پولیو اور وٹامن اے کے کیپسولز پلا کر مہم کا آغاز کیا ڈویڑنل کمشنر دیامر استور ڈویڑن دلدار احمد ملک نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن دیامر استور ڈسٹرکٹ ہیڈ تمام بھرپور پولیو ویکسین مہم ٹیموں کے ساتھ رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں