اسلام آباد( نیوزمارٹ ڈیسک)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے برابر ہے بدقسمتی سے گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں خود کشی کے بڑھتے ہوئے واقعات باعث تشویش ہیں جہاں خودکشی کے واقعات رونماءہونے کی شرح زیادہ ہے اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان اضلاع میں حکومت مختلف ذریعوں سے مخصوص غذائی سپلیمنٹس فراہم کرے گی ان اضلاع کے سرکاری اسکولوں اور کمیونٹی سینٹرزمیں ایسے سیشنز منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں صحت مند زندگی گزارنے اور معاشرتی پیچیدگیوں بارے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا ان سیشنز میں والدین کی شرکت لازمی قرار دی گئی ہے۔
