کیلیفورنیا(نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر کے اندر گھس کر 6افراد کو قتل کر دیا گیا، مرنے والوں میں کمسن بچہ بھی شامل ہے،کیلیفورنیا کی پولیس کے مطابق گھر کے اندر ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، یہ خوفناک قتل عام ہے جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حملہ آور کے بارے میں ابھی تک علم نہیں ہو سکا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے مزید بتایا کہ مرنے والوں میں 6ماہ کا ایک بچہ بھی شامل ہے، تمام لاشیںمردہ خانےمنتقل کرکے معاملے کی ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ابھی تک حملے کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔
