17

بین الاقوامی تعاون سے ’اونی دھاگے سے بنی زنجیر‘ کا نیا عالمی ریکارڈ

لندن(نیوزمارٹ ڈیسک) برطانیہ کے کیئر ہوم میں رہنے والی خاتون کو اونی دھاگے سے بنی سب سے طویل زنجیر کے لیے عالمی مدد ملی ہے تاکہ یہ سلسلہ جاری رہے اور خاتون کی تخلیق عالمی اعزاز اپنے نام کرسکیں۔لندن کے ایک کیئر ہوم میں رہنے والی 87 سالہ اینا ریکلے تقریباً نابینا ہیں لیکن خود کو ب±نائی کے عمل میں مصروف رکھ کر فعال رہتی ہیں۔ انہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے بنی جانے والی کڑی کے لیے مقامی ب±نائی کرنے والے گروپس سے ملنے والی امداد کی فہرست ترتیب دی ہے ، جہاں سے امداد ملی ہے۔فہرست میں یہ بات سامنے آئی کہ ریکارڈ بنانے کی کوشش میں نیوزی لینڈ کے ایک گاو¿ں سے بھی مدد موصول ہوئی ہے۔اینا ریکلے کا کہنا تھا کہ کڑھائی بنائی پسند ہے۔ وہ روزانہ ب±نائی کرتی ہیں، انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے کوشش کریں گی جس میں عالمی دستِِ تعاون بھی ملے گا۔۔ تاہم اب بھی وہ حیران ہیں کہ انہیں جو مدد ملی ہے وہ غیرمعمولی اور ناقابلِ یقین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں