30

2035 تک برقی گاڑیوں کی فروخت پر پابندی کے متعلق قانون سازی کا اعلان

شائیین(نیوزمارٹ ڈیسک) امریکی ریاست وائیومنگ اپنی تیل اور گیس کی انڈسٹری کا استحکام یقینی بنانے کے لیے نئی برقی گاڑیوں کی فروخت پر 2035 تک پابندی عائد کرنے کے حوالے سے قانون سازی کرنے جارہی ہے۔وائیومنگ کی جانب سے یہ اعلان اس وقت کیا گیاہے جب نیو یارک، کیلیفورنیا اور اوریگن سمیت متعدد ریاستیں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کی فروخت کو ختم کرنے جارہی ہیں۔وائیومنگ کے حکام کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے شعبے سے بے شمار لوگوں کے روزگار ج±ڑے ہوئے ہیں اور وائیومنگ کی تاریخ میں اس انڈسٹری نے آمدنی میں بڑا حصہ ڈالا ہے۔بِل میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ وائیومنگ میں چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد کم ہے اور برقی بیٹریوں میں استعمال کی جانے والی اہم دھات آسانی سے دوبارہ استعمال یا ختم نہیں کی جاسکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں