17

امتحانات میں نقل روکنے کیلئے پی پی ایس سی نے جیمرز لگانے شروع کردیئے

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)امتحانات میں نقل روکنے کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانی سینٹرز میں جیمرز لگانا شروع کر دیے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سینٹرز میں موبائل فون کا استعمال روکنے کے لیے جیمرز لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی پی ایس سی کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے پی سی ٹو کی منظوری دے دی گئی ہے۔چیئرمین ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ ادارے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مزید بھرتیوں کی اجازت مانگی ہے، پی پی ایس سی میں 300 بھرتیوں کا کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں