17

ملک بھر میں کورونا کے مزید 24 مثبت کیسزرپورٹ، 12کی حالت نازک

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 24 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر 12متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4ہزار 152ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 24افراد کے نتائج مثبت آئے، جس کے نتیجے میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.58فی صد ریکارڈ ہوئی۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے 861ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 8نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور شرح 0.93فی صد ریکارڈ ہوئی۔ پشاور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 221ٹیسٹ کیے گئے اور صرف ایک نیا کیس رپورٹ ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.45فی صد ریکارڈ ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 12کی حالت نازک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں