18

سپریم کورٹ کی بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے بریسٹ کینسر اورامراض قلب سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔عدالت نے بریسٹ کینسر اور امراض قلب سے متعلق آگاہی مہم کی ہدایت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو دونوں امراض سے بچا ؤکی آگاہی مہم پر حکومت سے ہدایات لینے کا حکم دے دیا۔بعدازاں عدالت عظمی نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں