لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)آٹھویں سیزن کی افتتاحی تقریب کا مقام تاحال فائنل نہ ہو سکا، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے کچھ بڑے کراچی میں افتتاحی تقریب کروانے کے حق میں ہیں لیکن بورڈ نے ملتان میں تقریب کی میزبانی کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایک نمائشی میچ بھی 5 فروری کو کوئٹہ میں ہونا ہے،واضح رہے کہ پی ایس ایل آٹھویں ایڈیشن کا آغاز فروری کے دوسرے ہفتے شیڈول ہیں تاہم افتتاحی تقریب کے باعث ابتدائی میچز کے شیڈول میں معمولی رد و بدل کا امکان ہے، ایونٹ کا فائنل 19مارچ کو لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
