29

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے، ناصرحسین شاہ

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے خلاف بات کرکے فواد چوہدری نوکری پکی کر رہے ہیں، سید مراد علی شاہ ایک انتہائی کامیاب اور طاقتور وزیراعلیٰ ہیں، ان کی صلاحیتوں سے وفاق نہ صرف پریشان ہے بلکہ خوف زدہ ہے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف وفاق سازشیں کر رہا ہے، فواد چوہدری این ایف سی کے تحت دیےگئے فنڈز کا حساب لینے کا حق نہیں رکھتے، یہ سندھ اسمبلی کا حق ہےکہ سندھ حکومت سے پائی پائی کا حساب لے، یہ حساب سندھ حکومت اسمبلی میں دیتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شاید ربڑ اسٹیمپ اپنے سلیکٹڈ وزیراعظم کو کہہ رہے تھے، وہ خود پنجاب کا وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ارسا کو یرغمال بنا رکھا ہے، فواد چوہدری سندھ کی نگرانی کے خواب دیکھنا بند کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں