70

پریانکا چوپڑا کو پاکستانی فلم جوائے لینڈ پسند آگئی، دیکھنے کا مشورہ دیدیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو پر لطف قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ فلم دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ اپنی انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے پریانکا چوپڑا نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی ویڈیو کلپ شیئر کی اور لکھا جوائے لینڈ واقعی ایک پرلطف فلم ہے۔انہوں نے پاکستانی فلم بنانے والی ٹیم کی تعریف کی کہ انہوں نے ایسی کہانی کو زندگی بخشی۔پریانکا چوپڑا نے مزید لکھا کہ یہ لازمی دیکھنے والی فلم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں