گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک)ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) شہریار شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو محمد ابراہیم شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو نے رگون فیسٹیول 2023 کے دوسرے فیز کے حوالے سے کواردو قمراہ کا دورہ کیا۔اور انڈس آف روڈ جیب ریلی سائیکل ریس اور ذخ مقابلے کی جگہوں کا معائنہ کیا۔ دوسرے فیز میں انڈس آف روڈ جیب ریلی، سائیکل ریس اور ذخ مقابلے ہونگے۔ جوکہ مورخہ 24 – 25 جنوری 2023 کو منعقد کی جائے گی۔ ڈویڑنل / ضلعی انتظامیہ سکردو ملکی و غیر ملکی سیاحوں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ آ?یے اور موسم سرما میں سکردو بلتستان کے سرد اور برفیلی پہاڑی سلسلوں کے دامن میں بین الاقوامی اور روایتی کھیلوں سے لطف اندوز ہو اور پہاڑی سلسلوں کی سیر و تفریح کریں۔
