62

بلتستان یونیورسٹی قومی اثاثہ ، ترقی کےلئےHEC سے بات کروں گا، مہدی شاہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے وفد کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی اور جامعہ ہذا کو درپیش مالی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ رجسٹرارنے گورنر کو بتایاکہ کہ بلتستان یونیورسٹی صوبائی حکومت سے فنڈز کے حصول کےلئے مسلسل تگ و دو کررہی ہے۔ قریب ایک سال ہونے کو ہے، اب تک جامعہ ہذا کو شیئرنگ فنڈکا حصول ممکن نہ ہوسکا۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے بھی اضافی فنڈز کے حصول کےلئے گورنر گلگت بلتستان سے معاونت کی درخواست کی۔ رجسٹرار نے بلتستان یونیورسٹی کے ریوائز پی سی ون کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر گلگت بلتستان نے مین روڈ پیٹرول پمپ سے لے کر بلتستان یونیورسٹی کی نئی عمارت تک روڈ کی کارپیٹنگ کو اولین ترجیح میں رکھنے کی بھی یقین دہانی کرادی اور کہا کہ اپنی ذاتی دلچسپی سے مذکورہ روڈ کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔ اِس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ بلتستان یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کےلئے کسی بھی اقدامات کو فروگذشت نہیں کیا جائے گا۔ آخر میں بلتستان یونیورسٹی کے وفد نے گورنر گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ ذاتی دلچسپی کے ساتھ بلتستان یونیورسٹی کے مسائل حل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں