48

آٹوموبائل سیکٹر ،مسابقت اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے پروٹیکشنسٹ پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں29فیصد اضافے سے 98.9 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی، کمپنی کا مجموعی منافع 41 ملین روپے رہا ،کمپنی نے 2020 میں 71.27 ارب روپے کے مقابلے میں 2021 میں 112 ارب روپے کی سیلز ریونیو ڈیلیور کی،فی شیئر آمدنی 6.32 روپے سے بڑھ کر 2021 میں 8.80 روپے ہوگئی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 98.9 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح فی شیئر آمدنی 2020 میں 6.32 روپے سے بڑھ کر 2021 میں 8.80 روپے ہوگئی۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو 24 دسمبر 2003 کو کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی کھادوں اور کیمیکلز کی پیداوار، خرید، فروخت، درآمد اور برآمد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں