62

آٹوموبائل سیکٹر ،مسابقت اور معیار کو یقینی بنانے کیلئے پروٹیکشنسٹ پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) آٹوموبائل سیکٹر میں مسابقت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشنسٹ پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ، پاکستان کو اپنی صنعتی اور اقتصادی پالیسیوں پر مکمل نظر ثانی کرنے کی ضرورت ، مقامی طور پر صرف 10فیصدویلیو ایڈیشن کافی نہیں، ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے صارفین ناقص معیار کی کاریں چلانے پر مجبور،ایل سی کھولنے پر پابندی کی وجہ سے آٹوموبائل پروڈکشن یونٹس بند ہونیکا خدشہ۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ آٹوموبائل سیکٹر میں مسابقت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشنسٹ پالیسی ختم کرے۔ یہ تبدیلی پاکستان کی مسلسل میکرو اکنامک پریشانیوں کو ختم کرنے کی کلید ہے۔ علی حسنین نے کہا کہ ایک ملک کی خود انحصاری مالی طور پر کافی صحت مند ہونے کے بارے میں ہے کہ وہ اپنی ضرورت کی ہر چیز خرید سکے، نہ کہ کسی بھی قیمت پر ہر ممکن مصنوعات تیار کرنے کی کوشش کرنے کے بارے میں ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں