لندن (نیوزمارٹ ڈیسک)غیرملکی میڈیا کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر 2اقساط پرمبنی سلسلہ وار سیریز کا اجرا کیا گیا ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق سیریز کا نام انڈیا، دی مودی کوئسچن رکھا گیا ہے ، بھارتی وزیراعظم پر بنائی جانیوالی اس سیریزمیں گجرات کے قصائی مودی کی اصل حقیقت کا کھوج لگانےکی کوشش کی گئی ہے سیریزمیں مقبوضہ کشمیر، گجرات میں بھارتی مسلمانوں کے قتل عام ، ہندوانتہا پسندی اور دیگر عوامل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے ،غیرملکی میڈیا کے مطابق مودی دنیا کی بڑی جمہوریت کے رہنما اوردوبار منتخب ہونیوالے وزیراعظم اورطاقتور شخص ہیں اور مغرب انہیں چین کےخلاف مضبوط مہرہ سمجھتا ہے ، اور صارفین کی جانب سے لفظی حملے جاری ہیں ۔
