29

راکھی نے شادی 7ماہ قبل کی تھی اور ان کا حمل بھی ضائع ہوا، بھارتی صحافی

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) حال ہی میں اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے شادی اور راکھی ساونت سے نام فاطمہ رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کے حوالے سے ایک اور اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ راکھی ساونت نے مسلمان لڑکے عادل درانی سے شادی 7 ماہ قبل کی تھی اور وہ حاملہ بھی تھیں تاہم عادل کی جانب سے شادی کو تسلیم نہ کرنے اور دیگر گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دباو کا شکار ہوگئیں ۔ ان کا حمل ضائع ہوگیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں ایک تقریب میں جب راکھی ساونت سے حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے نو کمنٹ کہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں