17

میری توجہ اس وقت صرف فٹنس پر ہے، شاہین شاہ آفریدی

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک )لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پرفارمنس یا ٹائٹل کے دفاع کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کیا، میری توجہ اس وقت اپنی فٹنس پر ہے اور اس کے لیے میں محنت کر رہا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ کی چیمپئین لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل 8 میں فینز کو لاہور قلندرز کی طرف سے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، سکندر رضا کی حالیہ کارکردگی شاندار ہے، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی وہ اچھا کھیلے۔شاہین شاہ آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں ابھی اپنی تیاریوں سے انجوائے کر رہا ہوں، وقت آنے پر چیزیں دیکھتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں