75

اوپن یونیورسٹی نے سال 2022ءمیںتقریباً اڑھائی لاکھ اسناد وڈگریاں جاری کیں

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گذشتہ سال (2022)میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک مختلف پروگراموں سے فارغ التحصیل تقریباً اڑھائی لاکھ طلبہ کو اسناد و ڈگریاں جاری کیںاور پچاس ہزار سے زائد اسناد و ڈگریوں کی تصدیق بھی کرائی گئی۔یہ اس قومی جامعہ کا اعزاز ہے جس سے ہر سال لاکھوں طلبہ فارغ التحصیل ہوکر ملک کے سماجی و معاشی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔یاد رہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے سالانہ سرگرمیوں کا کیلنڈر بنایا ہے جس کے طلبہ کی تعداد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔آج صرف پاکستان کی نہیں دنیا کی چار بڑی )میگا(یونیورسٹیوں میں شامل ہوکر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا بھر کے لئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں