16

کورونا کی شدت میں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.58 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں