62

ہمارا منشور عوامی خدمت ہے،پارلیمانی لیڈرکاظم میثم

سکردو (نیوزمارٹ ڈیسک)پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کاظم میثم نے ایم ڈبلیو ایم جی بی کے صدر آغا علی رضوی اور صوبائی رہنما شیخ علی محمد کریمی کے ہمراہ تنجوس میں سرکرگان اور عمائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ دو میں جاری ترقیاتی سکیموں اور دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر عمائدین و سرکردگان نے تنجوس کو درپیش مسائل اور ایشوز پیش کیے۔ عمائدین تنجوس نے گرلز ڈگری کالج کا قیام اور شغرتھنگ روڈ کی منظوری کو بہت بڑی کامیابی قرار دی اور اس پر وزیراعلٰی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ دو کی جامع ترقی کے لیے حکومت پرعزم ہے اور موجودہ مالیاتی بحران میں بھی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم صحت انفراسٹرکچر میں میں بہتری عوام دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے تنجوس میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی یقین دہانی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں