گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول اور پرائس کنٹرول پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، نائب تحصیلدار گلگت، سکیٹر مجسٹریٹس، چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت، چیف آفیسر ایم سی گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرینگے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے سی او ایم سی گلگت اور چیف آفیسر ضلع کونسل کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔
