اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے ایک مرتبہ پھر گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے اہم ملاقات کی ہے اورصوبائی حکومت کی طرف سے بلتستان یونیورسٹی کو ابھی تک کسی بھی نوعیت کے فنڈز کے عدمِ حصول کے بارے میں آگاہ کیا۔ رجسٹرار نے گورنر کو بتایا کہ بلتستان یونیورسٹی نے وزیراعلیٰ سمیت اعلیٰ صوبائی حکام کو پے در پے دو تین خطوط بھی لکھے تاہم کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ رجسٹرار نے تینوں خطوط بھی گورنر کی خدمت میں پیش کئے۔ ا±نہوں نے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی سے استدعا کی کہ متعلقہ فنڈز کے حصول میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔ گورنر گلگت بلتستان نے رجسٹرار کو یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت سے متعلقہ فنڈز کے حصول میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
