لندن(نیوز مارٹ ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کر لی،برطانوی میڈیاکے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ویڈیو پیغام کے دوران بغیر سیٹ بیلٹ باندھے گاڑی میں سفر کرتے دیکھا گیا تھا،رشی سونک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے اپنی غلطی کا احساس ہونے پر معذرت کی ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر 100پاﺅنڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ معاملہ کورٹ میں جانے کی صورت میں جرمانہ 500پاﺅنڈ تک ہو سکتا ہے۔
