ویلنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک ) نیوزی لینڈ کی خاتون وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کے اچانک استعفے کے بعد لیبر ایم پی کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کے نئے وزیرِاعظم نامزد کر دیئے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں قدیم مقامی نسل ماوری سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعظم کے انتخاب کیلئے دبا ودیکھا گیا جس کے بعد ملک کے وزیرِاعظم کیلئے کرس ہپکنز کے علاوہ وزیرِ انصاف کیری ایلن اور وزیر امیگریشن مائیکل ووڈ کے نام زیرِ غور تھے۔ یاد رہے کہ جینسڈا آرڈرن نے جمعرات کو انتخابات میں دوسری مدت حاصل کرنے کے تین سال سے بھی کم عرصے کے بعد اچانک عہدے سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ اپنا جانشین منتخب کئے بغیر اچانک عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر کے جیسنڈا نے سب کو حیران کر دیا تھا جس کے بعد فوری طور پر عبوری وزیرِ اعظم کو منتخب کرنے کیلئے پارلیمنٹ سر جوڑ کر بیٹھ گئی تھی۔
