واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک ) امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ رواں برس روسی افواج کو یوکرینی علاقوں سے نکالنا کافی مشکل ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی میں امریکا کے رامسٹین ائیر بیس میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر جنرل مارک ملی نے کہا کہ یوکرین کیلئے یہ انتہائی مشکل ہوگا کہ وہ رواں سال ہی اپنی زمین روسی قبضے سے آزاد کروا لے۔ روس کی جانب سے شروع کی گئی جنگ ہمیں مزید تاخیر کی اجازت نہیں دیتی۔ اس موقع پر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ نئی فوجی امداد سے یوکرین کو روس کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی، یوکرین کی حمایت کے لیے ہمار عزم طویل مدتی ہے۔
