18

پہلی T-20سنچری کے بعد افتخار کی دلچسپ پروفائل پکچر مداحوں کی توجہ کا مرکز

ڈھاکہ (نیوزمارٹ ڈیسک ) پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) میں دھواں دار سنچری اسکور کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر دلچسپ پروفائل پکچر لگا لی جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ بنگلادیش میں جاری بی پی ایل میں افتخار احمد نے فارچون باریشل کی نمائندگی کرتے ہوئے رنگپور رائیڈرز کے خلاف 45 گیندوں پر برق رفتار سنچری اسکور کی تھی۔ آپ کی سنچری کمال تھی، یہ افتی مینیا کے ٹکٹ کہاں سے ملنے ہیں؟ ریلیز کب ہے؟’ جواب میں افتخار احمد نے کہا کہ ‘یہ افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا، لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لیے تو وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں