38

تعلیم کے بغیرکوئی بھی قوم تر قی نہیں کر سکتی، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے ہماری جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کی روشنی میں پاکستان کی مایہ ناز تعلیمی درسگاہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے آرٹیفیشل انٹیلجنس/ڈیٹا سائنس اوربلاک چین کی ڈومینزمیں ہونے والے چھ ماہ کے جدید سپیشل سرٹیفیکیٹ کورسزکے داخلوں میں گلگت اورسکردو سے تعلق رکھنے والے خواہشمند طلباءکو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نسٹ نے عالمی سطح پر ہونے والی بولی میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے اور کامیابی کے بعد ان کورسزکے آغازکا فیصلہ کیا ہے نسٹ کی جانب سےاس ضمن میں مزکورہ کورسز میں داخلوں کے لئے جلد ہی 1000 درخواستیں طلب کی جائیں گی۔ ہمیں یقین ہے کہ NUST اپنے بین الاقوامی شراکت داروں جیسے کہ Microsoft، IBM، CISCO اوردیگر کی شراکت داری کے ساتھ پاکستان کی مایہ ناز یونیورسٹی ہونے کے ناطےاپنے 30 سے زائد آرٹیفیشل اینٹیلیجنس اوربلاک چین میں پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں ملکی وغیرملکی مارکیٹ کے ساتھ بہترین روابط کی بنیاد پران کورسز کے ذریعے جدید تعلیم کے میدان میں انقلابی تبدیلی لایئں گے مجھے یقین ہے کہ گلگت بلتستان کے ذہین اور ہونہار طلباء اس جدید تعلیمی انقلاب کا حصہ ہوں گے اور ہماری کامیابی یہی ہو گی کہ ہم ان شاءاللہ ان کورسز اور پروگرامزکے بعد خود کفیل اورہنرمند انسانی سرمایہ پیدا کرنے میں ایک قدم آگے بڑھایئں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں