92

قرآن پاک کے لیے اچھی کوالٹی کے کاغذ پر مکمل ٹیکس چھوٹ دے دی گی ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ قرآن پاک کے لیے اچھی کوالٹی کے کاغذ پر مکمل ٹیکس چھوٹ دے دی گی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں کہا کہ قرآن پاک کی پائیدار اور اچھی کوالٹی کے کاغذ پر پرنٹنگ اور اشاعت کی اچھی کوالٹی کے آرٹ اور پرنٹنگ پیپر کی درآمد پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مکمل ٹیکس چھوٹ دے دی گی- الحمدللہ

انہوں نے مزید کہا کہ ماشاءاللہ سے نہایت ہی احسن اقدام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں