57

بجٹ اجلاس سے قبل عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کی اہم ملاقات

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سینئر سیاستدان پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں کل پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، سینئر وزیر عبدالعلیم خان اور وزیر خزانہ مخدوم جواں بخت نے بھی شرکت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ بجٹ میں عوامی ریلیف کو فوکس کیا ہے۔

پرویز الہٰی نے عثمان بزدار کو جواباً کہا کہ عوامی ترقی پر فوکس کرکے مسائل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اتحادی قیادت کو بجٹ پر اعتماد میں لیا تو اتحادیوں نے متحد ہو کر بجٹ کو ایوان سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں