گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک )صوبائی وزیرِ اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی فتح اللہ خان نے سئی با لا جگوٹ میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر ِ اطلاعات منصوبہ بندی و ترقی نے کہا ہے کہ سئی بالا، سئی پائین اور پڑی بنگلہ کیلئے اے ڈی پی کا حصہ کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جلد کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر مکمل ہوگی،کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے ،انہو ں نےکہا کہ ہمارے معاشرے میں امن وامان،بھائی چارگی کے فروغ کیلئے کھیلوں کے میدانوں کا آباد ہونا لازمی ہے ،سئی بالا و پائین میں ہنر مند افراد کی کوئی کمی نہیں ہمارے لوگوں کا ماضی میں مواقع فراہم نہیں کئے گئے ،یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ علاقے میں موجود ٹیلنٹ کو فروغ دیں،ہم اپنے محدود وسائل کے ساتھ بھی قومی سطح پر نمائندگی کی استعداد رکھتے ہیں،انہو ں نے مزید کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرینگے اور ہم اپنے مشن میں کامیاب ہونگے ۔وزیر اطلاعا ت و منصوبہ بندی نے کھیل کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے اول اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔
