16

گلگت بلتستان ،خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اورکشمیرمیں بارش، برفباری

اسلام آباد ( نیوزمارٹ ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع، ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد رہا ہے۔ درجہ حرارت منفی14، زیارت منفی11، استور ، کالام منفی 9، گوپس منفی8، ہنزہ منفی 7، مالم جبہ، سکردو منفی 6، قلات منفی 5، کوئٹہ، بگروٹ منفی 4 اور مری میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں