گلگت ( نیوزمارٹ ڈیسک) معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہاکہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے جانب سے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے کوششیں قابل ستائش ہے، اختیارا ت کو نچلی سطح پر منتقلی وقت کی ضرورت ہے مضبوط بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ بلدیاتی اداروں کی فعالیت سے علاقائی ترقی کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے گزشتہ 15 سالوں سے بلدیاتی الیکشن نہ ہونے سے گلگت بلتستان کی مجموعی ترقی جمود کا شکار ہے اور بلدیاتی ادارے عضو معطل ہوکر رہ گئے ہیں افسوس کی بات ہے جمہوریت کا لاپ الاپنے والوں کے دور میں بلدیاتی انتخابات کو جان بوجھ کر التوا میں رکھا گیا، بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں جو بھی جماعت اکثرت حاصل کرے گی مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے، گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کا بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے ہم خیال ہونا نیک شگون ہے امید ہے کونسل کے ممبران بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کیلئے راہ ہموار کریں گے ۔
