74

گرین گلگت بلتستان،ایک لاکھ ہزار پودے فراہم کئے جائینگے،ڈی سی

گلگت( نیوزمارٹ ڈیسک )ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ ، ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) ا±سامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گرین گلگت بلتستان انیشیٹو کے حوالے سے منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت، اسسٹنٹ کمشنر دنیور،اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، ضلعی انتظامیہ آفیسر، ڈی ڈی زراعت،نمائندہ جنگلات،اے ڈی آئی ایجوکیشن گلگت اور دیگر آفیسر ان نے شرکت کی۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کے اسکولوں میں شجر کاری کی جائیگی اس کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے احاطے میں دیواروں کے لئے گرین وال پودے اور دیگر علاقوں میں پھل دار اور سدا بہار درخت لگائے جائینگے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویڑ نوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے سب ڈویڑ نوں میں شجرکاری کے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اور شجر کاری کے لئے تحصیل لیول پر کمیٹیاں تشکیل دے کر گرین گلگت بلتستان انیشیٹو کو کامیاب بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں