19

کورونا ، 10 نئے کیسز رپورٹ، 9 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)با کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید10کیسزرپورٹ ہوئے ، 9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3ہزار 025کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.33فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ9مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں